پاکستان
24 جنوری ، 2013

مظفر حسین شاہ کا سندھ میں خسرہ سے 1000 افرادکی ہلاکت کا دعویٰ

اسلام آباد…مسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں خسرے کی وباء پھیلنے سے ایک ہزار افراد ہلاک ہو ئے۔ وزیر بین الصوبائی رابطہ میرہزار خان بجارانی کاکہناہے کہ ہلاکتوں کی وجہ سندھ حکومت کی بدانتظامی ہے، باقی صوبوں میں خسرہ سے زیادہ نقصان نہ ہونیکی بڑی وجہ اچھی انتظامیہ ہے۔ سینیٹ اجلاس میں وزیر بین الصوبائی رابطہ میر ہزار خان بجارانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ادویات کی کمی نہیں ہے ، اس کے باوجود 232 بچے ہلاک ہوئے اور صرف چالیس فیصد بچوں تک ادویات پہنچ سکیں۔ 11 اضلاع میں خسرہ کی صورت حال خراب ہے،سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ 95فیصد بچوں کو خسرہ کی ویکسین دی گئی جبکہ ہماری رپورٹس کے مطابق صرف 40 فیصد بچوں تک خسرہ کی ویکسین پہنچ سکی۔ انہوں نے کہاکہ خسرہ کی وجہ سے بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 27 رہی۔جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں صرف دو تین کیسز سامنے آئے جس کی وجہ اچھی مینجمنٹ ہے۔

مزید خبریں :