24 جنوری ، 2013
ملتان…ملتان میں زیر تعمیر گودام کی چھت گرنے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملتان کے چو شہداں میں میاں سجادنامی تاجر کا گودام بنایا جا رہا تھا جہاں اچانک مستری کی غلطی کے باعث چھت اچانک گر گئی چھت پر موجود مزدور محمد بخش اور گودام میں موجود ایک ریڑھی چلانے والا شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔