پاکستان
24 جنوری ، 2013

انشورنس پالیسی کا مسئلہ: یٹو سپلائی ڈرائیوروں کا احتجاج

انشورنس پالیسی کا مسئلہ: یٹو سپلائی ڈرائیوروں کا احتجاج

چمن …نیٹو سپلائی ڈرائیوروں نے انشورنس پالیسی نہ بنائے جانے کے خلاف افغانستان کو چمن کے راستے سپلائی بند کر دی ، کنٹینرز کراچی میں روک لئے گئے، نیٹو سپلائی ڈرائیوروں نے ٹرالرز اور ڈرائیوروں کی انشورنس کا مطالبہ کر دیا اور احتجاجاً بلوچستان کے راستے افغانستان کو نیٹو سپلائی بند کر دی ہے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ جب تک انشورنس پالیسی شروع نہیں کی جاتی نیٹو سپلائی کے کنٹینرز کراچی سے چمن کے لئے روانہ نہیں کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیٹو سپلائی پر حملوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات اٹھائے اور ازالہ بھی نہیں کیا گیاہے۔ دوسری جانب چمن بارڈر پر ایف سی حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے اور کوئی کنٹینر چمن بارڈر سے افغانستان نہیں جا سکا ہے اور نہ ہی کراچی سے کنٹینرز چمن پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :