24 جنوری ، 2013
راولپنڈی /اسلام آباد… راولپنڈی اسلام آباد میں لوڈ شیڈنگ کے باوجود سی این جی فروخت کرنے والے 10 اسٹیشنز کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔ سوئی ناردرن کمپنی کے ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے باوجود گیس فروخت کرنے والے مزید اسٹیشنز کیخلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے تاہم مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں اور انہیں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔