,
Time 19 فروری ، 2024
پاکستان

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 55 نئے چہرے صوبائی اسمبلی پہنچ گئے

کامیاب ہونے والے نئے چہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 44 آزاد امیدوار شامل ہیں— فوٹو:فائل
کامیاب ہونے والے نئے چہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 44 آزاد امیدوار شامل ہیں— فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 فروری کے انتخابات بڑی تعداد میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 55 نئے چہرے کامیاب ہوئے ہیں۔

کامیاب ہونے والے نئے چہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 44 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ ن لیگ کے 3، جمعیت علمائے اسلام کے 4 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کا ایک ایک نیا چہرہ کامیاب ہوا ہے۔

اس کے علاوہ مظلوم اولسی تحریک کا بھی ایک نیا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ 

نئے چہروں کی کثیر تعداد میں کامیابی سے متعلق اسپیکر کے پی اسمبلی و رہنماپاکستان تحریک انصاف مشتاق غنی نے کہا کہ ماضی میں کھبی ایسا نہیں ہوا اتنی بڑی تعداد میں نئے ممبران انتخابات میں جیتے ہوں، عمران خان نے زیادہ ٹکٹ نوجوانوں کو دیے جو خوش آئند ہے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس بار پارلیمان میں ایسے لوگوں کو لایا گیا ہے جو ان کے ہی فیصلوں پر چلیں گے نا کہ عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بات کریں گے۔

مزید خبریں :