25 جنوری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ کے علاوہ پنجاب کے 59شہروں میں آج عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بندرہے گی، موبائل سروس صبح آٹھ بجے سے رات10بجے تک بندرہے گی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی ان میں لاہور، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ، بھکر، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب شامل ہیں۔ دریں اثناء سندھ کے7 شہروں میں صبح 8 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بندرہے گی، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، خیرپور، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ،نوشہروفیروزشامل ہیں۔ آزادکشمیر میں موبائل سروس بندکرنے کی درخواست نہیں ملی۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں جڑانوالہ، تاندلیانوالہ، سمندری، جھنگ اور شورکوٹ میں بھی موبائل سروس آج بند رہے گی۔