Time 21 فروری ، 2024
کھیل

آپ چیمپئن ہوں پھر بھی آپ کو زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے: تبریز شمسی

بیٹنگ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، ٹیم میں اکیلے بیٹر بابر اعظم نہیں ہیں، دیگر بیٹرز بھی ہیں، ہم صرف ایک پر فوکس نہیں کر رہے: کراچی کنگز کے پلیئر کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو: فائل
بیٹنگ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، ٹیم میں اکیلے بیٹر بابر اعظم نہیں ہیں، دیگر بیٹرز بھی ہیں، ہم صرف ایک پر فوکس نہیں کر رہے: کراچی کنگز کے پلیئر کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (ایس ایل) 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا ہے کہ آپ چیمپئن بھی ہوں تب بھی آپ کو زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے، ہماری منیجمنٹ نئی ہے، ماحول اچھا بنا ہوا ہے اور ٹریننگ اچھی جا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تبریز شمسی نے کہا کہ ابھی صرف ایک میچ ہوا ہے گزشتہ سیزنز کی کارکردگی اب ماضی کا حصہ ہے،

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک معیاری لیگ ہے گزشتہ روز نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا، یہی پی ایس ایل کی خوبصورتی ہے، پی ایس ایل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے اپنی مہارت سامنے لانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔

تبریز شمسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بولرز بہت اچھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں۔ بیٹنگ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، بابراعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہیں وہ ہر جگہ اچھا پرفارم کرتے ہیں وہ اکیلے ٹیم میں بیٹر نہیں دیگر بیٹرز بھی ہیں ہم صرف ایک پر فوکس نہیں کر رہے۔

کراچی کنگز کے کھلاڑی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی چیز یہ ہے کہ کراؤڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے۔

تبریز شمسی کا کہنا ہے کہ لاہور میں جنوبی افریقا کی جانب سے ایک میچ کھیل چکا ہوں لیکن تب کورونا کے دن تھے اب لاہور کے کراؤڈ کو انجوائے کروں گا۔

مزید خبریں :