Time 21 فروری ، 2024
کھیل

’بدقسمتی سے جیت نہیں سکے‘، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کیلئے میچ کا اہم مومنٹ کونسا تھا؟

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ رضوان کا پہلی ہی بال پر کیچ ڈراپ ہونا بھی اہم مومنٹ تھا، فاسٹ بولر نسیم شاہ بد قسمتی سے شروع میں وکٹ نہیں لے سکے۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن ٹف تھی شروع میں بیٹرز کو پریشانی ہوئی لیکن شاداب خان کا آخری مومنٹ میں 18 رنز کا اوور بھی مہنگا پڑا ہمیں مہنگا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جارڈن کوکس اور سلمان آغا کی بدولت ہماری گیم میں واپسی ہوئی، ان کی پارٹنرشپ نے ٹارگٹ کو سیٹ کیا تھا ہم گیم کو آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہیں سکے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 52 اور جارڈن کاکس 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ اعظم خان 13، شاداب خان 11،کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز 2 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم صفر، فہیم اشرف 1اور نسیم شاہ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یوں پوری ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز

145 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا، ریزا ہینڈرکس 58 اور محمد رضوان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔یاسر خان 8 ، خوشدل شاہ 3 اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم ، ٹائمل ملز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے، وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں :