پاکستان
25 جنوری ، 2013

اسکرد: دریائے برالدو میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانی کے بہاوٴ میں رکاوٹ

اسکرد: دریائے برالدو میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانی کے بہاوٴ میں رکاوٹ

اسکردو …اسکردو میں دریائے برالدو میں گرنے والے مٹی کے تودے کو ہٹانے کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا، مٹی کا تودہ گرنے کے باعث دریا کا بہاوٴ رکا ہوا ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ضلع اسکردو کے سب ڈویڑن شگر کے نواحی علاقے ”ہوتو“ کے مقام پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب 300 فٹ بلند اور 800 فٹ چوڑا مٹی کا تودہ گرگیا تھاجس کے گرنے سے دریا ئے برالدو کا پانی رک گیا ہے۔ بہاوٴ رک جانے سے دو روز کے دوران اب تک پانی40فٹ سے زائد بلند ہوگیا ہے۔ پانی بلند ہونے سیکے ٹو جانے والی سڑک پر 5 پل اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ واقعے کو دو دن گزرنے کے باوجود گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے صرف جائزہ لیا گیا ہے تاہم ملبے کو ہٹانے کا شروع نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :