پاکستان
25 جنوری ، 2013

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا سلسلہ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد…آج ربیع الاول کے موقع پر دن کے اوقات میں ملک کے اکثر علاقوں میں دھوپ چھائی رہے گی جبکہ پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا سلسلہ جاری ہے آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرا ر رہے گی۔استور اور سکردو منفی15ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔پارا چنار اور ہنزہ کا درجہ حرارت منفی 10،کالام منفی 9،گوپس منفی 8 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 11، پشاور میں 3 ،لاہور میں 2، اسلام آباد میں 1 اور کوئٹہ منفی میں 2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :