25 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اندرون شہر کو سیل کردیا گیاہے۔ عیدا میلا انبی کے موقع پر شہر میں خصوسی سیکیورٹی پلان تشکیل دیاگیاہے۔ جس کے تحت تیرہ سو پولیس اہلکار اندرون شہر سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ پشاور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس آج بعد از نماز عشاء میلاد چوک رام پورہ گیٹ میلاد چوک سے برآمد ہوگا۔ جو ہشت نگری، چوک شادی پیر، کریم پورہ، گھنٹہ گھر اور سبزی منڈی سے ہوتا ہوا قصہ خوانی بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ نماز جمعہ کے بعد اندرون شہر سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ضلع پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی بھی برقراررہے گی۔ جلوس میں شرکت کرنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد ہی داخلہ کی اجازت ہوگی۔