پاکستان
25 جنوری ، 2013

کراچی بم دھماکا: جاں بحق ڈی ایس پی کمال منگن قمبر شہداد کوٹ میں سپرد خاک

کراچی بم دھماکا: جاں بحق ڈی ایس پی کمال منگن قمبر شہداد کوٹ میں سپرد خاک

قمبر شہداد کوٹ …کراچی میں گزشتہ روز بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی کمال منگن کو قمبر شہداد کوٹ میں ان کے آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔قمبر شہداد کوٹ کے گاوٴں گھوگھارو میں ڈی ایس پی کمال منگن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عبدالخالق شیخ، ایس ایس پی قمبر ڈاکٹر فروخ ، پولیس اہل کار اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی کمال منگن پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ گھوگھارو گاوٴں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ڈی ایس پی کمال منگن اے ایس آئی کے طور پر لاڑکانہ کی ضلعی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ جرائم پر قابو پانے کے دوران غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں بتدریج ترقی دے کر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی اور حال ہی میں انہیں کراچی میں تعینات کیا گیا۔

مزید خبریں :