پاکستان
25 جنوری ، 2013

پشاور :طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے معمولات شدیدمتاثر

پشاور :طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے معمولات شدیدمتاثر

پشاور…پشاور میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے معمولات متاثر ہیں جبکہ عید میلاد النبی کے موقع پر بھی بجلی کی بندش سے محافل کے انعقاد میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔پشاور میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے بجلی کی بندش سے شہریوں کے معمولات بھی متاثر ہو رہے ہیں دوسری جانب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بجلی منقطع رہنے سے محافل میلاد کے انعقاد میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :