25 جنوری ، 2013
ڈیرہ اسماعیل خان …ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران گوداموں میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں پر دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ گرہ بختیار،طارق آباد اور ظفرآباد کے علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران گوداموں میں چھپایا جانیوالا بھاری اسلحہ برآمد ہوااور دو ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ برآمد ہونیوالے گولہ بارود اور اسلحے میں 19 آرپی جی سیون مارٹرگولے، تین تھیلوں میں 100 کلو بارودی مواد ، آرپی جی سیون لانچر،ایک ہیوی مشین گن،38 جی ایل گرنیڈ اور 105 فیوز سمیت دیگر بارودی مواد شامل ہے۔