کھیل
Time 24 فروری ، 2024

جب پشاور میں وہاب ریاض تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی: عبدالرزاق

رضوان کےہوتے ہوئے دوسرے وکٹ کیپر کو نہیں لا سکتے، رضوان کے متبادل اعظم خان ہوسکتے ہیں: پروگرام میں گفتگو—فوٹو: فائل
رضوان کےہوتے ہوئے دوسرے وکٹ کیپر کو نہیں لا سکتے، رضوان کے متبادل اعظم خان ہوسکتے ہیں: پروگرام میں گفتگو—فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پشاور کی ٹیم ہمیشہ سے مضبوط ٹیم بنائی گئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ جب پشاور میں وہاب ریاض تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان کےہوتے ہوئے دوسرے وکٹ کیپر کو نہیں لا سکتے، رضوان کے متبادل اعظم خان ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب شو میں موجود کرکٹر کائنات امتیاز نے کہاکہ افتخار سے بہت امیدیں تھیں، وہ میچ جتوا سکتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے کہا تھا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں گزشتہ شب پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو 5 رنز سے شکست دی۔

مزید خبریں :