25 جنوری ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ شریف برادارن کا دماغ آسمان پر ہے وہ مغرور ہیں اور بندے کو بندہ نہیں سمجھتے، معلوم ہے،ان کا بندوبست کس طرح کرنا ہے۔لاہور کے علاقے داروغہ والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی بھی عزت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کیئے گئے معاہدوں کی بھی۔ وہ مستقبل میں بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ چلیں گے۔ پیپلز پارٹی نے بہاولپور اور جنوبی پنجاب دونوں کو اکٹھا کر کے مسئلے کا حل نکال لیا۔ اب ایک ہی صوبہ ہوگا ،صوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ شریف برادران لوگوں کو نہیں ملتے ان میں اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ۔