کھیل
Time 24 فروری ، 2024

سندھ گیمز: 5 ہزارمیٹر کی پریکٹس والوں کو 10 ہزار میٹر دوڑادیا، ایتھلیٹ گر کر بیہوش

کراچی میں جاری سندھ گیمز میں انتظامیہ نے انوکھا کارنامہ کرڈالا۔

کراچی میں جاری سندھ گیمز میں انتظامیہ نے 5 ہزارمیٹر کی پریکٹس کرنے والوں کو 10ہزار میٹر تک دوڑادیا۔ 

ریس کے بعد ایک ایتھلیٹ حمزہ بے ہوش کر گر گیا مگر نہ دوا نہ گاڑی نہ علاج، ساتھی کھلاڑی اور ریجن کے کوچز اُس کو کافی دیر تک ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس دوران نہ تو ابتدائی طبی امداد کے لیے کوئی آیا اور نہ ہی سندھ گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی، آخر کار لڑکے کو رکشے میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اب حمزہ کی حالت بہتر ہے۔

مزید خبریں :