Time 29 فروری ، 2024
کاروبار

تاجر برادری کا بجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید ردعمل

یہ معاشی خودکش حملہ ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ، حکومت ہوش کے ناخن لے: کاروباری برادری_فوٹو: فائل
یہ معاشی خودکش حملہ ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ، حکومت ہوش کے ناخن لے: کاروباری برادری_فوٹو: فائل

تاجروں اور صنعت کاروں نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کردی ہے جس سے پیداواری لاگت ،انڈسٹری کی مشکلات اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، کاروبار بجلی بلوں میں اس قدر اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ معاشی خودکش حملہ ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

کاروباری طبقے کا کہنا ہےکہ اداروں نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں اضافہ آسان حل سمجھ رکھا ہے، ادارے اپنے شاہانہ اخراجات کم کریں، اس طرح فیکٹریاں بند ہوگئیں تو بے روزگاری عروج پر پہنچ جائےگی۔

مزید خبریں :