Time 02 مارچ ، 2024
پاکستان

بلوچستان سمیت ملک بھر میں آباد بلوچ شہری آج بلوچ ثقافت کا دن منا رہے ہیں

خطے میں آباد بلوچ قوم قدیم تاریخ، زبان و ادب اور خوبصورت ثقافت کی حامل قوم ہے: شہریوں کا اظہار خیال— فوٹو: فائل
خطے میں آباد بلوچ قوم قدیم تاریخ، زبان و ادب اور خوبصورت ثقافت کی حامل قوم ہے: شہریوں کا اظہار خیال— فوٹو: فائل

بلوچستان سمیت ملک بھر میں بسنے والے بلوچ شہری آج بلوچ ثقافت کا دن منا رہے ہیں۔

بلوچ ثقافتی دن منانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ خطے میں آباد بلوچ قوم قدیم تاریخ، زبان و ادب اور خوبصورت ثقافت کی حامل قوم ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ خطے میں بلوچ قوم کی صدیوں پرانی تاریخ ہے، تاریخی آثار آج بھی سبی، بولان، کیچ، پنجگور، لسبیلہ، قلات، جھل مگسی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں قلعوں، مقبروں، غاروں اور قدیم باقیات کی شکل میں موجود ہیں اور 7 ہزار سالہ قدیم مہر گڑھ سولائیزیشن بھی اسی صوبے میں واقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاوہ ایران، افغانستان، عمان، خلیجی ریاستوں اور بعض یورپی ممالک میں بھی بلوچ قوم آباد ہے جہاں وہ اپنی تاریخ ثقافت اور اپنی پہچان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :