Time 02 مارچ ، 2024
پاکستان

لاہور: عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل

مقدمہ تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، پولیس ذرائع— فوٹو:فائل
مقدمہ تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، پولیس ذرائع— فوٹو:فائل

لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے۔ خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ چند دن پہلے اچھرہ بازار میں پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا تھا۔

مزید خبریں :