دنیا
Time 03 مارچ ، 2024

بھارتی خاتون کا شوہر کی پسند سے ساڑھی پہننے سے انکار، جوڑا طلاق کیلئے تھانے پہنچ گیا

آگرہ کے رہائشی دیپک نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اتر پردیش کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی شادی کے بعد دیپک کی خواہش تھی کہ اس کی بیوی اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنے/فوٹوفائل
 آگرہ کے رہائشی دیپک نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اتر پردیش کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی شادی کے بعد دیپک کی خواہش تھی کہ اس کی بیوی اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنے/فوٹوفائل

کیا پہننا ہے اور کیا نہیں؟ مثالی تخیل میں تو یہ انتخاب پہننے والے فرد کا ہونا چاہیے لیکن ازدواجی تعلق میں اگر یہ انتخاب آپ کا شریک حیات کرے تو محبت کا اظہار سمجھا جاتا ہے لیکن بعض تعلقات میں یہی چیز دو افراد کے درمیان کہیں چڑچڑا پن  تو کہیں ناپسندیدگی کی وجہ بن جاتا ہے۔

بھارتی شہر آگرہ میں ایک شادی شدہ جوڑا ساڑھی سے شروع ہوئے جھگڑے پر تھانے پہنچ گیا، جوڑے نے ایک دوسرے کیخلاف ہراسگی کی شکایات درج کرواتے ہوئے طلاق کی درخواست بھی دے ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے رہائشی دیپک نے تقریباً آٹھ  ماہ قبل اتر پردیش کی ایک  لڑکی سے شادی کی تھی شادی کے بعد  دیپک کی خواہش تھی کہ اس کی بیوی  اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنے لیکن وہ اپنی پسند کی ساڑھیاں پہننے پر بضد تھی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑے بڑھتے چلے گئے۔

جوڑے کا جھگڑا جلد ہی فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجا پہنچا، جہاں کاؤنسلنگ کے باوجود جوڑا  ساتھ رہنے پر رضامند نہ ہوسکا اور بالآخر  علیحدگی کیلئے پولیس سے رجوع کرلیا۔

مزید خبریں :