کھیل
Time 05 مارچ ، 2024

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سی ای او نے ٹیم کے کمزور ہونیکی وجہ آئی سی سی کو قرار دیدیا

دنیائے کرکٹ کو ایک مضبوط ویسٹ انڈیز کی ضرورت ہے، اس وقت ہر کوئی یہ کوشش کر رہا کہ ویسٹ انڈیز پہلے کی طرح مضبوط نہ ہو: جونی گریو__فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
دنیائے کرکٹ کو ایک مضبوط ویسٹ انڈیز کی ضرورت ہے، اس وقت ہر کوئی یہ کوشش کر رہا کہ ویسٹ انڈیز پہلے کی طرح مضبوط نہ ہو: جونی گریو__فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو ورلڈ کرکٹ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔

جونی گریو نے ویسٹ انڈیز کے کمزور ہونے کی وجہ آئی سی سی اور دیگر ممالک کو قرار دے دیا۔

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سب چاہتے ہیں ویسٹ انڈیز دوبارہ مضبوط نہ ہو لیکن دنیائے کرکٹ کو ایک مضبوط ویسٹ انڈیز کی ضرورت ہے، اس وقت ہر کوئی یہ کوشش کر رہا کہ ویسٹ انڈیز پہلے کی طرح مضبوط نہ ہو ۔

جونی گریو نے کہا کہ آئی سی سی کا فنانشل ماڈل کام نہیں کررہا، ویسٹ انڈیز کا ریونیو مزید کم کردیا گیا ہے، یہ اب 7 سے 5 فیصد ہے ،اس تمام معاملے سے مایوسی ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ مضبوط ویسٹ انڈیز دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں، آئی سی سی ہیڈ لائنز میں تو زیادہ ریونیو دے رہی ہے لیکن یہ 7 سے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

سی ای او نے سوال کیا کہ ہمیں یہ صورتحال سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے، ہم اگر یہ دیکھیں تو کیا ہم ایک کمیونٹی ہیں اور کیا بہترین پراڈکٹ بنانے کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں ؟ 

مزید خبریں :