پاکستان
26 جنوری ، 2013

گورنرز کی برطرفی کامطالبہ غیرآئینی ہے،منظوروٹو

گورنرز کی برطرفی کامطالبہ غیرآئینی ہے،منظوروٹو

لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ چاروں گورنرز کی برطرفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ آئین میں نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کی تقرری شامل ہے ناکہ گورنرز کی۔ لاہور سے جاری بیان مین منظور وٹو کا کہنا تھا کہ چودھری نثار غیر آئینی مطالبہ کر کے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا تہیہ کر رکھا ہے۔ 5 سال حکومت کر کے جمہوری روایات کو آگے بڑھایا ہے۔

مزید خبریں :