پختو نخوا اسمبلی میں اقلیت اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد پوری ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختو نخوا اسمبلی میں اقلیت اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد پوری ہوگئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مزید 20 اور اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں ملنے پر اسمبلی میں 29 مخصوص نشستوں کا کوٹہ پورا ہو گیا ہے ۔ 

خواتین کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین اور عوامی نیشنل پارٹی کو مل گئیں جبکہ پی پی پی ،جے یو آئی اور ن لیگ کو ایک ایک اقلیت کی نشست ملی ہے۔

خواتین کی 10 مخصوص نشستیں اور اقلیت کی ایک سیٹ ملنے کے بعد ایوان میں جے یو آئی کے ممبران اسمبلی کی تعداد 18 ہو گئی ہے ۔ 

مسلم لیگ ن کو خواتین کی 6 مخصوص نشستیں اور اقلیت کی ایک نشست ملی ہے جس سے ان کی تعداد 15 تک جا پہنچی ہے اور یہ اپوزیشن کی دوسری بڑی پارٹی بن گئی۔ 

پیپلز پارٹی کو خواتین کی 6 مخصوص اور اقلیت کی ایک نشست ملی ہے جبکہ اسمبلی میں ان کی 4 جنرل نشستیں ہیں جس سے ان کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ 

عوامی نیشنل پارٹی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست ملنے پر ایوان میں ان کی تعداد 2 ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایک خاتون کی نشست ملنے کے بعد ان کے ممبران کی تعداد 2 ہوگئی۔ 

145 کے ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس اس وقت 48 ممبران اسمبلی ہیں۔ 

اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے آزاد اراکین کی تعداد 90 ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت میں جیتنے کے بعد کسی پارِٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ 

صوبے میں پی کے 103 شمالی وزیرستان، پی کے 41 تورغر، پی کے 44 ایبٹ آباد تھری اور پی کے 29 شانگلہ کے نتائج پر عدالتی حکم امتناع ہے جبکہ باجوڑ اور کوہاٹ کے دو حلقوں میں انتخابات ملتوی ہو چکےہیں ۔ 

مزید خبریں :