پاکستان
26 جنوری ، 2013

دہشتگردی میں غیرملکی اور تشدد سے بھرے ہاتھ ملوث ہیں،چغرمٹی

پشاور…اسپیکر خیبر پختونخوا کرامت اللہ خان چغرمٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں غیرملکی اور تشدد سے بھرے ہاتھ ملوث ہیں دہشت گردی کا مسئلہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔پشاور میں بشیر احمد بلور کے چہلم کی تقریب سے خطاب میں کرامت اللہ کاکہنا تھا کہ دہشتگردی کے باعث کافی خون بہہ چکا ہے جس سے پختونوں کابہت نقصان ہوا ہے۔کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، بشیر احمد بلور نے وطن کی مٹی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے۔

مزید خبریں :