Time 06 مارچ ، 2024
پاکستان

حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی

قومی اسمبلی کے 336 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔ فوٹو فائل
 قومی اسمبلی کے 336 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 230 ہو گئی ہے۔

حکومتی اتحاد میں ن لیگ کے 123، پیپلز پارٹی کے 73، ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4، مسلم لیگ ضیا کا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 336 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔


مزید خبریں :