26 جنوری ، 2013
لاہور … حکومت اور اتحادیوں کا 9 رکنی وفد کل دوپہر علامہ طاہرالقادری سے لاہور میں ملاقات کرے گا جس میں لانگ مارچ کے خاتمے کیلئے طے پانے والے معاہدے کے تحت آزاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن سے متعلق مذاکرات کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل وفد کل لاہور میں منہاج القرآن کے مرکزی دفتر میں علامہ طاہر القادری سے ملے گا۔ حکومتی وفد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی وزراء فاروق ایچ نائیک، قمر زمان کائرہ، مخدوم امین فہیم اور خورشید شاہ شامل ہوں گے جبکہ اتحادی جماعتوں سے چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، افراسیاب خٹک، ڈاکٹر فاروق ستار اوربابر غوری وفد کاحصہ ہوں گے۔