پاکستان
27 جنوری ، 2013

بہاول پور اور ننکانہ صاحب میں دو مبینہ مقابلوں میں چار ڈاکو ہلاک

بہاول پور اور ننکانہ صاحب میں دو مبینہ مقابلوں میں چار ڈاکو ہلاک

بہاول پور/ننکانہ صاحب…بہاول پور اور ننکانہ صاحب میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان دو مبینہ مقابلوں میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مبینہ مسلح ڈاکو ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، تھانا صدر یزمان کے علاقے 42موڑ کے قریب پولیس کے روکنے پرڈاکووٴں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ ڈاکو وٴں کے قبضے سے دو پستول،ایک کلاشنکوف اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب ننکانہ صاحب میں اشتہاری ملزمان انتظار عرف انتو اور نیاز عرف نیازی کو جیل سے ریمانڈ پر لایا جا رہا تھا کہ علاقہ بڑا گھر میں ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا اور ملزمان کو چھڑاکر فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان نے علاقہ واربرٹن میں مخالفین کے گھر حملہ کر دیا، جہاں مخالفین ، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے، جبکہ انکے ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزمان پر قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل کے 35 سے زائد مقدمات درج تھے۔

مزید خبریں :