پاکستان
27 جنوری ، 2013

الیکشن کمیشن کو شفاف کردار ادا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا: حکومتی ذرائع

 الیکشن کمیشن کو شفاف کردار ادا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا: حکومتی ذرائع

اسلام آباد… حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے سے توجہ ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا واویلا کیا جا رہا ہے، دھرنے کے ذریعے دباوٴ ڈال کر الیکشن کمیشن کو شفاف کردار ادا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق علامہ طاہرالقادری سے مذاکرات کے لیے لاہور جانے والا حکومتی وفد آج گورنر ہاوٴس میں مشاورت کرے گا جس کے بعد علامہ طاہرالقادری سے مذاکرات ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد دراصل جنوبی پنجاب صوبے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اگر دھرنا دباوٴ سے معاملات حل ہوتے تو ایم کیو ایم سے بڑا دھرنا کوئی نہیں دے سکتا۔ دھرنے کے ذریعے دباوٴ ڈال کر الیکشن کمیشن کو آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ کردار سے نہیں روکا جا سکتا۔

مزید خبریں :