پاکستان
27 جنوری ، 2013

کراچی:فائرنگ سے دو افراد ہلاک ،چنسیر گوٹھ میں آپریشن

کراچی:فائرنگ سے دو افراد ہلاک ،چنسیر گوٹھ میں آپریشن

کراچی… کراچی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے،جبکہ رینجرز نے محمود آباد کے علاقے چنسیر گوٹھ میں ٹارگٹیڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ٹا رگٹیڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفیش کے لئے منتقل کر دیاگیا ہے،حراست میں لیے گیے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔جبکہ گلزار ہجری کے علاقے سکندر گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا،مقتول کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :