27 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور میں دس سے پندرہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ورسک روڈ، رشید آباد، دلہ زاک روڈ اور دیگر نواحی علاقے لوڈشیدنگ سے ذیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ جہاں فنی خرابی کی بنیاد پر مسلسل چار سے چھ گھنٹوں بجلی بند کردی جاتی ہے۔ کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔ جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔