27 جنوری ، 2013
نیویارک…آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا،لیکن عام انتخابات سے قبل پاکستان ضرور پہنچ جاوٴں گا۔یہ بات انھوں نے نیویارک میں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پرویز مشرف کا کہناتھاکہ آیندہ عام انتخابات میں ملک میں تبدیلی ضروری ہے،اگر تبدیلی نہیں آئی تو موجودہ اسٹیٹس کو مزید پانچ سال تک جاری رہیگا، طاہر القادری اور عمران خان نے عوامی توقعات پر اتارنے کی کوشش کی ہے۔،انھوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملک خصوصا کوئٹہ اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں اور ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے۔موجودہ حکومت نے پچھلے گیارہ سالوں میں کسی ایک میگا پرواجیکٹ پر بھی کام نہیں کیا،جلسے سے خطاب میں پرویز مشرف پرویز مشرف کا کہناتھاکہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی نہیں ،بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔