خیبر پختونخوا میں 11 وزرا پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے

پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بننے والوں میں وزیر صحت قاسم علی شاہ، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، وزیرِ آب پاشی عاقب اللہ، وزیر تعلیم فیصل ترکئی اور وزیر تعلیم مینا خان شامل ہیں/ اسکرین گریب
پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بننے والوں میں وزیر صحت قاسم علی شاہ، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، وزیرِ آب پاشی عاقب اللہ، وزیر تعلیم فیصل ترکئی اور وزیر تعلیم مینا خان شامل ہیں/ اسکرین گریب

پشاور: خیبر پختونخوا کی کابینہ میں شامل 11 وزرا پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بننے والوں میں وزیر صحت قاسم علی شاہ، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، وزیرِ آب پاشی عاقب اللہ، وزیر تعلیم فیصل ترکئی اور وزیر تعلیم مینا خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر قانون آفتاب عالم، وزیر جنگلات فضل حکیم، وزیر زراعت محمد سجاد، وزیر مذہبی امور عدنان قادری، وزیر مال نذیر احمد عباسی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر پختون یار بھی پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں جبکہ صوابی سے 2 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :