پاکستان
27 جنوری ، 2013

اسلام آباد اعلامیے،الیکشن کمیشن پر مذاکرات آج ہوں گے

اسلام آباد اعلامیے،الیکشن کمیشن پر مذاکرات آج ہوں گے

لاہور…تحریک ِمنہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سے انتخابی اصلاحات کے معاملے پرحکومتی ٹیم نے آج لاہور میں مذاکرات کرنا ہیں۔ مذاکرات کاوقت دوپہر12بجے ہے۔علامہ طاہرالقادری نے جنوری کے یخ بستہ موسم میں ہزاروں افراد کے ساتھ 4دن تک اسلام آبادمیں دھرنادیئے رکھا،یہ دھرنا حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ اس معاہدے کے بعد ختم ہواکہ انتخابی اصلاحات کی جائیں گی،اسلام آبادڈیکلریشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے مذاکرات کادوسرا مرحلہ آج لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ہونا ہے،جس میں آئینی ماہرین بھی شرکت کریں گے،دوسری طرف پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول کے مطابق آج اسلام آباد سے لاہور کے لئے صرف ایک پرواز تھی جو صبح 7 بج کر 55 منٹ پرلاہورپہنچ گئی۔اس پروازمیں نہ کوئی حکومتی رکن آیا اور نہ ہی حکومت کے اتحادیوں کا کوئی رکن۔

مزید خبریں :