27 جنوری ، 2013
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی میں کمی ٹریک ٹو سفارتکاری سے ہوئی۔بھٹو زرداری کے ”بھارتی تعلق “نے دونوں فریقین کو مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ کیا۔ اخبار لکھتا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں ٹریک ٹو ڈپلومیسی نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں برسر اقتدار بھٹو زرداری فیملی کے قریبی بھارتی تعلق نے اس کشیدگی کو کم کرنے کردار ادا کیا۔ ایسے وقت میں جب لائن آف کنٹرول میں دونوں طرف جھڑپوں میں فوجیوں کی جانیں چلی گئی اور دونوں طرف الزامات لگائے جار ہے تھے ،کوئی راستہ دکھائی نہیں دیا جارہا تھا،ایسے میں وہ قریبی ہاتھ سامنے آیا اور اس نے دونوں اطراف کے تناوٴ کم کرنے اوردونوں ممالک کو بات چیت پر آمادہ کیا۔اخبار کے مطابق جب بھٹو زرداری ”تعلق “سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیاں حالیہ کشیدگی میں کمی میں ”معمولی“ سا کردار ادا کیا ہے۔لیکن انہوں نے اپنی پہچان کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے پاکستانی حکومت کو پیغام دیا کہ وہ بات چیت جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ا گر اسلام آبا مفاہمتی عمل پرگامزن ہے تو ان مقاصد میں مدد ملے گی۔بھارت کے اس اظہار پر پاکستان نے مثبتجواب دیا۔