دنیا
27 جنوری ، 2013

بنگلا دیش : گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 7 خواتین ہلاک

بنگلا دیش : گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 7 خواتین ہلاک

ڈھاکا…بنگلا دیش کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 7 خاتون ملازمین ہلاک اور 5 زخمی ہوگئیں ۔پولیس حکام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کی دومنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس سے فیکٹری میں کام کرنے والی 6 خواتین ہلاک ہوگئیں ، جن کی لاشیں فیکٹری کی اوپری منزل سے ملی ہیں ، فائر حکام عبدل حلیم کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،آگ پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹرز کو 2 گھنٹے کا وقت لگا ،جس میں رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔

مزید خبریں :