دنیا
27 جنوری ، 2013

امریکا میں گن کنٹرول معاملے پر بحث میں تیزی آگئی

 امریکا میں گن کنٹرول معاملے پر بحث میں تیزی آگئی

نیویارک… امریکا میں گن کنٹرول معاملے پر بحث میں تیزی آگئی، کنیٹی کٹ کے رہائشیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں سیاست دانوں اور اداکاروں کے ساتھ مارچ کیا،واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال کے سامنے درجنوں افراد نے بندوق کے استعمال پر پابندیوں کے حق میں مارچ کیا اور ریلی نکالی۔ریلی کے شرکا ء مارچ کرتے ہوئے کانسٹی ٹیشن ایونیو سے واشنگٹن یادگار تک گئے ، ریلی کے شرکاء کاکہنا تھاکہ نیوٹاون کے سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول میں 20 بچوں سمیت 26 افراد کے خوفناک قتل کے باعث یہاں آنے پر مجبور ہوئے۔امریکا کے دوسرے کئی شہروں میں گن کنٹرول کے مخالفت اور حق میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :