دنیا
27 جنوری ، 2013

چین: گیس لائن میں خوف ناک آتش زدگی ،5گھنٹے بعد قابو

بیجنگ…چین میں گیس سپلائی کی پائپ لائن میں بھڑکنے والی خوف ناک آگ کو 5 گھنٹے کی کوشش کے بعد بجھا دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شمالی چین کے خودمختار علاقے ”نیانگ زیا ہوئی“ میں گیس سپلائی کی 10 میٹر قطر کی پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس کے شعلے کئی سو فٹ تک بلند ہورہے تھے اور کئی میل دور سے دیکھے جاسکتے تھے۔ پائپ لائن میں گیس کی سپلائی بند کرنے کے بعد فائرفائٹروں نے 5 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :