کھیل
Time 10 مارچ ، 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کا کام جاری

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اب بھی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں لیکن ان کے پیشگی کمٹمنٹس تقرری میں آڑے آ سکتے ہیں__فوٹو: فائل
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اب بھی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں لیکن ان کے پیشگی کمٹمنٹس تقرری میں آڑے آ سکتے ہیں__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کل وقتی کوچ پہلی ترجیح قرار دے دی گئی ہے اور پی سی بی مستقل بنیادوں پر کوچ کی تقرری کا خواہشمند ہے۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اب بھی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں لیکن ان کے پیشگی کمٹمنٹس تقرری میں آڑے آ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کسی نتیجے پر نہیں پہنچا بلکہ مشاورتی عمل جاری ہے۔

اس مرتبہ پاکستان ٹیم کے لیے مکی آرتھر کی طرح دیگر ذمہ داری نبھانے والے کوچ کی خدمات نہیں لی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی شین واٹسن کے ساتھ رابطے میں ہے اور پی سی بی کو معاملات طے ہونے کی امید ہے لیکن شین واٹسن کے ساتھ معاملات طے پانا یا شین واٹسن کا پیشکش قبول کرنا یقینی نہیں ہے کیونکہ شین واٹسن میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو کے کوچ ہیں اور ان کے کمنٹری کے بھی کمٹمنٹس ہیں۔

فیملی مصروفیات اور پیشگی کمٹمنٹس شین واٹسن کی تقرری میں آڑے آسکتی ہے۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی، فل سمنز، سائمن کیٹچ اور مائیک ہیسن بھی کوچنگ کے لیے زیر غور ہیں۔

مزید خبریں :