27 جنوری ، 2013
میلبرن…لگاتار دوسری بار آسٹریلین اوپن جیتنے والی عالمی نمبر ایک، بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا نے چیمپین بننے کے بعد اپنی ٹرافی کے ساتھ میلبرن کا دورہ کیا ،بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے مسلسل دوسری بارآسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیتنے کے بعد کہا کہ وہ بچپن سے گرینڈ سلیم جینتے کا خواب دیکھتی تھیں۔ لیکن دوسری بار کامیابی پر وہ انتہائی خوش ہیں۔فائنل میں ازرینکا نے چین کی لینا کو شکست دی تھی۔دوسری جانب ڈبلز ایونٹ کے کا مینز فائنل برائن بردرز کے نام رہا۔ 34 سالہ جوڑی نے فائنل میچ میں Robin Haase اور Igor Sijsling پر مشتمل ڈچ جوڑی کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل پنے نام کیا۔ اُن کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔