27 جنوری ، 2013
لندن…مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کپ کے چوتھے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔ مانچسٹر یونایونائیٹڈ نے فل ہیم کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے ایف اے کپ کے چوتھے راونڈ میں 4-1 سے کامیا بی حاصل کی۔ یونائیٹڈ کے لئے ریان گگز، رونی اور ہرنینڈیز گول اسکوررز رہے۔اُدھر جرمنی کا جہاں بنڈزلیگا کے ایک میچ میں چیمپینز بورشیا ڈورٹمنڈ نے Nuremberg کو 3-0 سے ہرا دیا۔ سال کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کرنے والے بارسلونا اور ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی کو ایک اور ایوارڈ دیا گیا۔ International Federation of Football History and Statistics نے گزشتہ روز میسی کو اسٹرائیکر آف دی ایئر کا خطاب دیا۔