Time 11 مارچ ، 2024
پاکستان

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم کو رہا کردیاگیا: فیملی ذرائع

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرا سے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھاا/ فائل فوٹو
 لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرا سے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھاا/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے فیملی ذرائع نے دونوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

فیملی ذرائع کا بتانا ہےکہ لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرا سے احتجاج کرتے ہوئےگرفتار کیا تھا جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبرکوبھی حراست میں لیا گیا جب کہ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :