دنیا
27 جنوری ، 2013

افغانستان: بم دھماکوں میں20 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک

افغانستان: بم دھماکوں میں20 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک

کابل…افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 بم دھماکوں میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے8 پولیس اہلکار اور 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کو پولیس نے بم نصب کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ دھماکے میں چھ پولیس اہلکار اور ایک ملزم زخمی بھی ہوا۔شمالی قندوز میں دھماکے سے انسداد دہشت گردی کے سربراہ سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ مشرقی صوبے غزنی میں بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکارہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :