دنیا
Time 11 مارچ ، 2024

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل روزہ ہوگا

دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا— فوٹو:فائل
دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا— فوٹو:فائل

بھارت کے شہر لکھنؤ میں رمضان کاچاند نظر آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کئی شہروں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

لکھنؤ میں رمضان کا چاند نظر آگیا جس کے بعد بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔

بھارتی شہر ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

دوسری جانب بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ملک میں چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

بھارت میں رہنے والے مسلمان اپنے شہر میں سحر اور افطار کے اوقات دیکھنے کیلئے کلک کریں

مزید خبریں :