26 فروری ، 2012
گڈانی… دوہفتوں کے دوران آٹھ ناکارہ بحری جہازگڈانی پہنچادیئے گئے جہاں انہیں توڑنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ایک ہزار مزدوروں کو چھ ماہ کے لئے روزگار میسر آسکے گا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں قائم شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی سے 40کلومیٹردورواقع اس شپ بریکنگ یارڈ میں دوہفتوں کے دوران آٹھ بحری جہاز توڑنے کے لئے لائے گئے ہیں۔یہ بحری جہاز گڈانی کے مختلف پلاٹوں پر لنگرانداز ہوئے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق چھ ماہ کے لئے ایک ہزار مزدوروں کو روزگار میسر آسکے گا۔پاکستان میں ناکارہ بحری جہازوں کی آمد میں گذشتہ سال کی نسبت دوگنا اضافہ ہواہے۔