دنیا
Time 14 مارچ ، 2024

غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی

غزہ میں تقریباً 7 ہزار افراد یا تو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر لاپتا ہیں—فوٹو: عرب میڈیا فائل
غزہ میں تقریباً 7 ہزار افراد یا تو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر لاپتا ہیں—فوٹو: عرب میڈیا فائل

غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27  ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 69 افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہزار 341 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزار ت اطلاعات کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والےصحافیوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے جب کہ غزہ میں تقریباً 7 ہزار افراد یا تو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر لاپتا ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخلے  کے لیے  نئی پابندیاں لگادیں ہیں اور مسجد اقصیٰ میں داخلہ اجازت نامے اور میگنیٹک کارڈ سے مشروط کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔


مزید خبریں :