رمضان اسپیشل: افطار کی بڑھائیں شان ادلا بریانی سے- Ramadan Special Adla Biryani Recipe

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اجزاء:

بکرے کا گوشت (دستہ) 1 کلو، دہی 2کپ، پیاز 2 درمیانی، نمک 1 چائے کا چمچ، ادرک ، لہسن 2 کھانے کے چمچ، گرم مصالحہ 2 سے 3 چمچ، چاول 1 کلو، بریانی مصالحہ 1 پیکٹ، براؤن پیاز 2 سے3 کھانے کے چمچ، پودینہ ½ پیالی، ہرادھنیہ 2 کھانے کے چمچ، زیرہ ½ چائے کا چمچ ، ادرک 2 سے 3 چمچ، دیگی مرچ 2 سے 3 کھانے کے چمچ، ہری مرچ 4 سے 5 عدد، زردے کا رنگ گارنش کے لیے، کیوڑہ ½ چمچ۔

ترکیب:

گوشت کو میرینیٹ کرنے کے لیے دہی ، پیاز 2 عدد، 1 کھانے کا چمچ نمک اور 2 کھانے کے چمچ ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کر کے اسے گلا لیں گے۔

بریانی کے چاولوں کو گرم مصالحہ ڈال کر ابالیں گے۔

اب سب سے پہلے گلے ہوئے گوشت کی تہہ لگائیں گے، اس کے اوپر بریانی مصالحہ ، تلی ہوئی پیاز، 1 کپ دہی، ہرا دھنیہ، پودینہ، زیرہ، ادرک، دیگی مصالحہ، ہری مرچیں ڈال دیں گے۔

اب ان کے اوپر پہلے سے ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں گے اور اوپر سے تلی ہوئی پیاز، پودینہ، زردے کا رنگ، کیوڑا اور 4 کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں گے، لیجیے ادلا بریانی تیار ہے۔

مزید خبریں :