بہاولپور: 2 کمسن بہن بھائی ڈمپر سے ریت الٹنے کی زد میں آکر دم گھٹنے سے جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بہاولپور میں ڈمپر کی ریت الٹنے کی زدمیں آکر 2کمسن بہن بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

بچے کھلے میدان میں کھیل رہے تھے ڈرائیورنے ریت سے بھرا ڈمپر الٹ دیا، واقعہ تحصیل یزمان کے علاقہ چک-68 ڈی بی میں پیش آیا۔

6 سال کا عبدالرحمان اور 8 سال کی زینب کھلے میدان میں کھیل رہے تھے  اس دوران زمین ہموار کرنے کے لیے ڈمپر سے ریت الٹنے سے دونوں بچے ریت تلے دب گئے ۔

ریسکیوکے مطابق اہلخانہ بچوں کو تلاش کرتے رہے جب ریت سے نکالا گیا تو دونوں بچے جاں بحق ہوچکے تھے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ موت حادثاتی تھی،کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

مزید خبریں :