کھیل
28 جنوری ، 2013

اسپینش فٹبال لیگ:بارسلونا نے اسوسونا کو 5-1سے ہرادیا

 اسپینش فٹبال لیگ:بارسلونا نے اسوسونا کو 5-1سے ہرادیا

میڈریڈ…لوئنل میسی کے چار گولز کی بدولت اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے اسوسونا کو پانچ ایک سے شکست دی ۔ناو کیمپ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں بارسلونا نے تین گولز اسکور کئے گیارہیں منٹ میں پہلا گول ہوا۔24 ویں منٹ میں اسوسونا نے گول برابر کردیا۔لیکن پہلے ہاف کے 28 ویں اور 40 ویں منٹ میں پیڈرو اور میسی نے گول کرکے وقفے پر اسکور تین ایک کردیا ،دوسرے ہاف میں بھی میسی نے مزید دو گول کرکے بارسلونا کو پانچ ایک سے فتح دلائی ،ادھر ریال میڈرڈ نے گٹافے کو چار صفر سے زیر کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹرک بنائی۔ایک اور میچ میں ایتھلیٹک بلبایو نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو تین صفر سے شکست دی ۔.

مزید خبریں :