معروف بھارتی اداکارہ موٹر سائیکل حادثےکا شکار، وینٹی لیٹر پر منتقل

اداکارہ چند روز قبل اداکارہ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دینے کے بعد بھائی کےساتھ موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہی تھی جہاں چنئی کوولم بائی پاس روڈ پر ان کی بائیک گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی/فوٹوفائل
 اداکارہ چند روز قبل اداکارہ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دینے کے بعد بھائی کےساتھ موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہی تھی جہاں چنئی کوولم بائی پاس روڈ پر ان کی بائیک گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی/فوٹوفائل 

تامل  فلم سیتھن میں اداکاری کے جوہر  دکھانے والی بھارتی اداکارہ  اروندھاتی نائر  موٹر سائیکل  حادثے کا شکار  ہونے کے بعد  شدید زخمی حالت میں وینٹی لیٹر  پر منتقل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا  رپورٹس  کے مطابق اداکارہ چند روز  قبل ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دینے کے بعد بھائی کےساتھ موٹر سائیکل پر گھر  واپس آرہی تھی کہ چنئی کوولم بائی پاس روڈ پر ان کی بائیک گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ اس وقت تریوندرم کے اننتھا پوری اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اداکارہ کی بہن کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بھی اداکارہ کے حادثے اور وینٹی لیٹر پر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پوسٹ میں اداکارہ کی بہن کا کہنا ہےکہ اروندھاتی نائرکو حادثے کے نتیجے میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ اب اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

واضح رہےکہ اروندھاتی نائر نے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز 2014 میں فلم پونگے ایزھو منوہارا  سے کیا، بعد میں فلم سیتھن نے انہیں تامل فلموں کی ایک مقبول اداکارہ بنادیا، انہیں آخری مرتبہ  2023 میں فلم آیارام پورکاسوکل میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :